منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مفتی منیب الرحمن فیس بک پرلائیو جوابات دیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن آج شام پہلی بار فیس بک پر براہ راست عوام کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج پہلی بار بروز منگل شام چار بجے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن اے آروائی کیو ٹی وی کے آفیشل پیج پرعوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

مفتی منیب الرحمن سے سوال کا جوان حاصل کرنے کے لئے آپ اپنا سوال مندرجہ ذیل لنک پر بھیج سکتے ہیں۔


پوچھیئے سوال مفتی منیب الرحمن سے


واضح رہے کہ کسی بھی نامورعالمِ دین کی جانب سے عوام تک دینی معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پہلی بار ایسا قدم اٹھایا جارہا ہے۔

پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں رہنے والے ناظرین جان لیں کہ مفتی مینب الرحمن پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے لائیو ہوں گے لہذا وقت کے فرق کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں