جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی : یونیورسٹی روڈ پر واقع عسکری پارک کا نام ‘کشمیر پارک’ رکھ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یونیورسٹی روڈ پر واقع عسکری پارک کا نام کشمیر پارک رکھ دیا گیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ اللہ ہمیں وہ دن دکھائے جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع عسکری پارک کا نام کشمیر سےمنسوب کردیاگیا ، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کشمیری عوام کے جذبہ حریت پسندی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کشمیر پارک کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کی ، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیرانشااللہ پاکستان کا حصہ بنے گا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو اس کا حصہ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ آج پھر ایسے لیڈر کی ضرورت ہے، جو مسئلہ کشمیر کا مقدمہ جرات وبہادری سے لڑسکے، کوئی غلط چیز ہورہی ہے تو اس کوٹھیک کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عسکری پارک کانام کشمیرپارک رکھا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کراچی یونیورسٹی روڈ پر کریں گے، ہمارا یقین ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے کاز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اللہ ہمیں وہ دن دکھائے جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے، آج کے دن ہمیں سیاست اور تفریق کی بات نہیں کرنی چاہئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ چاہتا ہوں نیبرہوڈ کونسل بنائیں جو پارکس کو چلا سکیں، کشمیرکاز پر ہم سب ساتھ ہیں، کشمیرپارک سے ہم واک کا آغاز کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3پارکس کاافتتاح کریں گے، ترقیاتی منصوبےایک طریقہ کارکےتحت پایہ تکمیل تک پہنچتےہیں، کسی کےحکم دینے سے ترقیاتی کام فوری شروع نہیں ہوجاتے، جوبھی وسائل ہیں انہیں کراچی میں خرچ کیاجارہاہے،شہریوں کے مفاد کو ترجیح دی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں