پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے گوشواروں کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، سینیٹرز سے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سے ان کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی، اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں تمام اراکین کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں جب کہ واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ 15 جنوری 2023 تک تفصیلات نہ دینے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں