ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس: اسلم مسعود کا 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار اسلم مسعود کا 16 فروری تک کے لیے راہداری ریمانڈ منظور ہوگیا.

اے آر  وائی نیوز کے نمائندے شاہ خالد کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے او منی گروپ کے چیف فنانشل افسر  اسلم مسعود کے راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی گئی، ملزم کو ریمانڈ کے دوران کراچی کی متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ روز اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹرپول نے اسلم مسعود کو گرفتار کرلیا، گرفتاری کے بعد ملزم کو پاکستان لایا گیا.

مزید پڑھیں: میگا منی لانڈرنگ کیس، اسلم مسعود سعودی عرب میں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار

ذرائع کے مطابق اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اہم معلومات رکھتے ہیں،انور مجید کی کمپنی کیم کراؤن کے تمام معاملات اسلم مسعود دیکھتے تھے، منی لانڈرنگ کے لیے کیم کراؤن کا پلیٹ فارم استعمال ہوتا تھا۔

خیال رہے کہ نیب نے عبدالغنی مجید کی دوسرے کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی ہے، عبدالغنی مجید کی گرفتاری کیس نمبر 21163 میں ظاہر کی گئی ہے، عبدالغنی مجید کے وارنٹ کی تعمیل کا نیب کا خط سپرنٹنڈنٹ جیل ملیر کو موصول ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں