پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے، اسلم اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کر کےبہترفیصلہ کیا ہے ، کتوبر ابھی بہت دور ہے، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی ، مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کر کے بہتر فیصلہ کیا ہے، فضل الرحمان کا ایجنڈا دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا ہے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اکتوبر ابھی بہت دور ہے، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی، نوازلیگ بھی "دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، شریف فیملی احتجاج کے بجائے بچاؤ پر زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا اپوزیشن جماعتیں عوام تو کیا خود ایک دوسر ے سے بھی مخلص نہیں، مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی خود کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم ناکام ہوگی، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کر دیا

یاد رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے، مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں