بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے، آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ احتساب سے بچنے کی کوشش کے لیے اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہوگا، عوام کرپٹ عناصر کی کال پر کبھی باہر نہیں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی ریلیوں کی قیادت کی بجائے کرپشن کا جواب دیں، اپوزیشن منفی مقاصد کے لیے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے، آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اسلم اقبال نے کہا کہ آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں، دن بدن لیگی کارکن بھی قیادت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز لیگ ہو یا کوئی اور کسی سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی۔

ن لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں