بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سینئر اداکارہ اسما عباس نے اہم انکشاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ مجھے مانگ کر کپڑے پہننا پسند نہیں اسی لیے کبھی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنے، اپنے کپڑے خود بناتی ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ اسماعباس نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں پر ان سے سوال وجواب کئے گئے اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لوگوں کو اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کی مدد لینی چاہیے لیکن بہت زیادہ اپنے قدرتی خدوخال کو تبدیل کروا کر مائیکل جیکسن بھی نہیں بننا چاہیے۔

اسما عباس کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کپڑے خود ڈیزائن کر کےخود سلائی کرتی ہوں اور میرا اپنا ایک چھوٹا سا برانڈ ہے جس کا آغاز میں نے صرف اپنے شوق کی وجہ سے کیا تھا اور میرے برانڈ کے کپڑے بہت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جنہیں کوئی بھی آرام سے خرید سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ مجھے مانگ کر کپڑے پہننا پسند نہیں، میں اپنے کپڑے خود ہی بناتی ہوں، اس لیے میں خود ہی اپنی ڈیزائنر ہوں اور میں خود ہی اپنے آپ کو پسند ہوں۔

واضح رہے کہ اسما عباس ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں عدنان صمد خان کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

’سکون‘ کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، ثنا جاوید، سدرہ نیازی، عتیقہ اوڈھو، خاقان شاہنواز، قدسیہ علی، لیلیٰ واسطی، عدنان صمد خان ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں