پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ نے نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اسما عباس کہا کہ میں ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر میں بہت پریشان ہوں، وہ وائرل خبر نیلم منیر کی شادی سے متعلق ہے جس پر لوگوں نے انہیں شوہر کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ نیلم منیر بہت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی کے بارے میں کوئی منفی بات کرتی ہیں۔
اسما عباس کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میری بہن سنبل کا انتقال ہوا تو میں اور نیلم منیر اکٹھے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور میرا بہت خیال رکھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ اب نیلم کی شادی ہو گئی ہے، لیکن اس کی شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، شروع میں سب کو ان کے شوہر کی شہریت کے بارے میں تجسس ہوا کہ دبئی کا لڑکا ملا اور پھر ان کے پیشے کے حوالے سے بحث شروع کر دی گئی کہ بھی یہ تو عام کا پاکستانی ہے اور دبئی میں نوکری کرتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، سب کو مصالحے دار خبروں میں بہت دلچسپی ہے، آپ ان کی زندگی کے بارے میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟ میں نیلم کے لیے بہت خوش ہوں کہ اس کی صحیح وقت پر شادی ہوگئی، براہ کرم دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں۔