تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’مجھے ہر وقت سجنے سنورنے کا شوق ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اسما عباس کا کہنا ہے کہ مجھے ہر وقت تیار ہونے اور سجنے سنورنے کا شوق ہے۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

اسما عباس نے کہا کہ مجھے سجنے سنورنے اور جیولری پہننے کا بہت شوق ہے، گھر میں لپ اسٹک موجود ہوتی ہے لیکن بازار جاتی ہوں تو وہی لپ اسٹک دوبارہ خرید لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نائٹ سوٹ بھی میچنگ کے کڑھائی والی پہنتی ہوں کوئی اور سوٹ ہوں تو مجھے نیند ہی نہیں آتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں تیار نہیں ہوتی تو بیٹی اور بہو کہتی ہیں کہ ایسے نہ رہا کریں، آپ کو یہ سوٹ نہیں کرتا، آپ تیار ہوکر رہا کریں۔

اسما عباس نے بتایا کہ بستر کی چادر بھی میچنگ کی ہونی چاہیے، سنبل آپا نے ایک مرتبہ کہا کہ تم نے بیڈ کی چادر نہیں بچھائی تو میں نے کہا کہ باجی میچنگ نہیں بنی تھی۔

انہوں نے شوہر سے متعلق سوال پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ان کو تو آٹھ دس سال ہوگئے ہیں وہ ٹریک سوٹ ہی پہنتے ہیں، میں ان سے کہتی ہوں کہ یہ اتنے کپڑے کس لیے ہیں، ان کے لیے تحفے میں ٹریک سوٹ ہی لاتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -