جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست، عابد زبیری سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

حامدخان گروپ کے عابد زبیری سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن جیت گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حامدخان گروپ کو 4 سال بعدسپریم کورٹ بار انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ 4سال سے عاصمہ جہانگیرگروپ سپریم کورٹ بار کےالیکشن جیت رہاتھا۔

عابدی زبیری نے اپنے مدمقابل امیدوار سے قریباً 100 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وکلا نے نومنتخب صدر عابدزبیری کو ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔

- Advertisement -

نومنتخب صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن عابدزبیری نے میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ ساتھ دینے پر وکلا ووٹرز کا شکرگزار ہوں، قانون کی حکمرانی اورآئین کی بالادستی کےلئےاپنا کرداراداکروں گا۔

عابدزبیری نے کہا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کریں خواہش ہےکہ کسی ادارےکےدرمیان ٹکراؤ نہ ہو اداروں کو ٹکراؤ سے بچانے کیلئے کردار ادا کروں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں