بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی دوست گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: پولیس نےعاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی دوست شاہ زیب کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے کیس میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب نے عاصمہ رانی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصہ کی ریکی کرتا تھا، ملزم کا تعلق نواحی علاقے درمک سے ہے اور وہ کے ڈی اے میں رہائش پذیر تھا جہاں مقتولہ عاصمہ رانی کا بھی گھر ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس سے قبل عاصمہ رانی کے قتل میں گرفتار ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پرقتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔


شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔

بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں