جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’اچھرہ میں خاتون سے پیش آنے والا واقعہ جہالت پر مبنی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ہجوم کی جانب سے خاتون  کو ہراساں کرنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا اہم بیان آگیا۔

علامہ طاہراشرفی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والوں کو معافی  مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کے لباس پر لکھے گئے الفاظ عربی میں ہیں لباس پر لکھے الفاظ عرب ممالک میں مرد اور خواتین استعمال کرتے ہیں اچھرہ میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ جہالت پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ڈی  ایس پی کو شاباش دیتا ہوں جس نےخاتون کو ہجوم سے بچایا، جاہلوں کی  باتوں پر عمل کیا تو ہمارے بچے اور بچیاں باہر نہیں نکل سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں