تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان میں شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر

کراچی: شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ اے آر وائی اور پی ٹی وی نے دو سال کے لیے پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اور اے آر وائی نے مل کر پی ایس ایل سیزن 7 اور 8 کے لیے سب سے بڑی بولی دے کر میڈیا رائٹس حاصل کیے۔

شائقین کرکٹ اے اسپورٹس، پی ٹی وی پر پی ایس ایل سیزن 7 اور 8 کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا، ایونٹ کا فائنل میچ 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز نے ڈرافٹنگ میں 18 رکنی اسکواڈ مکمل کیا تھا۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، کرس جارڈن، عماد وسیم کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے انگلینڈ کے لوئس گریگری، محمد نبی اور محمد عامر کو شامل کیا گیا تھا۔

گولڈ کیٹگری میں عامریامین،شرجیل خان، جوکلارک اور سلورکیٹگری میں ٹوم ایبل، روحیل نذیر، عمیدآصف، محمدعمران جونیئرجبکہ ایمرجنگ میں قاسم اکرم اورفیصل اکرم کا انتخاب کیا گیا تھا۔

کراچی کنگز نےسپلیمنٹری کیٹیگری میں طلحہ احسن اور روماریوشیفرڈ کو بھی پک کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -