اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، مکمل فرانزک رپورٹ اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی مکمل فرانزک رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی جائے وقوعہ سے 31 گولیاں یا خول ملے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ سال نومبر میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی مکمل فرانزک رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ حملے میں استعمال اسلحے اور گولیوں کے حوالے سے یہ رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر جس جگہ حملہ ہوا وہاں سے 31 گولیاں یا خول ملے۔ 3 گولیوں کے خول کنٹینر پر لگے اسپیکر سے ملے۔ 3 کے خول کنٹینر کی جالی سے ملے جب کہ گولی کا ایک خول دکان کے اندر زمین سے ملا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے۔ ملزم نوید کے گھر کے قریب گراؤنڈ سے بھی 10 خول ملے ہیں۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو ایک مکمل گولی لگی جب کہ دو گولیاں ایسی تھیں جو کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد انہیں لگیں جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے جمس میں دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو نکال لیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے اسلحے سے چلی تھیں۔ موقع سے ملنے والی دو گولیاں کلاشنکوف کی ہیں۔

ملزم سے ملنے والے اسلحے کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔ حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکالی جانے والی گولی جب کہ ایک اور زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کے بھی فرانزک کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں