جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

مسلم خواتین پر حملہ، آسٹریلیا کا مسلمانوں سے متعلق دوہرا معیار؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے مسلم خواتین پر حملوں کے بعد دوہرے معیار کی تردید کر دی۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے ان تبصروں کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کی حکومت میلبرن کے ایک شاپنگ سینٹر میں دو مسلم خواتین پر حملے کے بعد اسلامو فوبیا کی مذمت کرنے میں بہت سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے البانی نے کہا کہ کسی شخص پر ان کے مذہب کی بنیاد پر کوئی بھی حملہ "قابل مذمت” ہے۔

Melbourne woman charged over two alleged Islamophobic attacks at shopping  centre | Victoria | The Guardian

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں پر ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہونے والے تمام حملوں کو سنجیدگی سے لیتا ہوں اور ان سب کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلامو فوبیا پر ایک خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے یہ ایک اہم قدم ہے اور میں وہ شخص ہوں جو لوگوں کا احترام کرتا ہےان کے عقیدے سے قطع نظر۔

البانی نے یہ تبصرے بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی عثمان خواجہ سمیت کچھ مسلم آسٹریلوی باشندوں کی جانب سے حکومت پر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں