اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ سیاسی حا لات اچھے نظر نہیں آرہے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےحکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ قومی اسمبلی میں باربارکورم ٹوٹنے کاذمہ داروزیراعظم ہیں نواز شریف اگر مسلسل ایوان میں آتے تو یہ صورتحال پیدا ہی نہ ہوتی حکومت کے اندرخود سنجیدگی مو جود نہیں ہے ۔
خورشید شاہ نے اسپیکر کیجانب سے عمران خان کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر کہا کہ اسپیکرکاکردارغیر جانبدار ہوناچاہیئے، اگر ریفرنس بھیجنا ہی تھا تو سب ریفرنسزالیکشن کمیشن کوبھجوادیتے، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔
انہوں نے یہ تجویز دی کہ اسمبلی کی مدت چار سال ہونی چاہئیے، پیپلز پارٹی کی رابطہ مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام جھوٹے وعدے کیے ۔