جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

علیم خان کی رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی ، علیم خان نے استدعا کی ہے، نیب کی جانب سے لگائے الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی، علیم خان کی جانب سے ان کے وکیل عدنان شجاع بٹ نےدرخواست دائرکی۔

درخواست میں علیم خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائداثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا، تمام اثاثے اور کمپنیاں گوشواروں میں ظاہر کر چکےہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا تھا نیب کی جانب سے لگائے الزامات بےبنیادہیں، اختیارات کےناجائز استعمال کاالزام غلط ہے، آج تک کوئی شکایت نیب کے پاس نہیں آئی۔

مزید پڑھیں : علیم خان نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

علیم خان نے استدعا کی نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنےکاحکم دے۔

یاد رہے دو روز قبل لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کیس میں سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے علیم خان کو دو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا۔

بعد ازاں عدالتی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شعیب صدیقی نے کہا تھا کہ علیم خان کی درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی،ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، نیب نے سیاسی دباو پر کاروائی کی اور تحقیقات میں کچھ سامنے نہیں لا سکا۔

واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں