دوحا: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے قطر کی جیل میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کی اور ان کی حالت زار کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت شہریار آفریدی قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے جہاں انہوں نے جیل میں جا کر پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔
شہریارآفریدی نے اسٹاف میجر جنرل سعدبن جاسم ال خولیفی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی قیدیوں کی حالت زار پر گفتگو کی، ملاقات میں قیدیوں کے مسائل بھی اجاگر کیے جن کے حل کے لیے میجر جنرل سعدبن جاسم ال خولیفی نے پوری یقین دہانی کروائی۔
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے جیل میں قیدیوں کے ساتھ کھانا کھایا اور گفتگو کر کے ان کے مسائل پوچھے، شہریار آفریدی نے قیدیوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی اور ان کے حالت زار پر خصوصی توجہ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے، اس ضمن میں مختلف ممالک سے قیدیوں کو واپس بھی لایا گیا ہے۔