جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ڈاکٹر اور طبی عملے کو یقین دلاتا ہوں حفاظتی سامان فراہم کیا جائے گا، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کو یقین دلاتا ہوں حفاظتی سامان فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کو یقین دلاتا ہوں حفاظتی سامان فراہم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام میڈیکل اسٹاف دیکھ بھال کے لیے مامور ہیں، ینگ ڈاکٹرز کو مشکل وقت میں احتجاج کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ این95 کی صرف ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ضرورت ہوتی ہے، آئی سی یو میں ڈیوٹی دینے والے عملے کو حفاظتی لباس کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 لاکھ این95 ماسک آچکے ہیں،گھروں میں آئسولیشن میں موجود افراد صرف سرجیکل ماسک استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے تمام حفاظتی سامان عملے تک پہنچایاجائے،مشاہدے میں آیا حفاظتی سامان جن کو استعمال کرنا چاہیے وہ نہیں کرتے،جن لوگوں کوحفاظتی سامان کی ضرورت نہیں وہ لیے پھرتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حفاظتی سامان استعمال کرنے کے لیے ٹریننگ دینا ضروری ہے،وزارت صحت کے تمام ماہرین نےگائیڈ لائن تیار کرلی ہے،ڈاکٹر مریض دیکھنے آئے تو ان کے لیے بھی حفاظتی سامان ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں