تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے’

وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات پر متحدہ اپوزیشن کے ردعمل کو حیران کن قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پرپی ڈی ایم کاردعمل حیران کن ہے یہ چلا چلا کر بتا رہے تھےکہ حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے توانہیں اب الیکشن کا خوف کیوں؟ جمہوری لوگ حمایت کے لیے عوام کےپاس ہی جاتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیا پی ڈی ایم کیلئےبہتر نہیں کہ سازش کا حصہ بننے کے بجائے الیکشن قبول کرے، پی ڈی ایم کھلم کھلا وفاداریاں خرید کر قوم کی اخلاقیات تباہ کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، جس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا، لوگوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں گھبرانا نہیں۔

انھوں نے کہا کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے پریشان تھے کہ کیا ہو رہا ہے، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، اسپیکر نے اپنی پاور استعمال کر کے فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا میں نے صدر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی، قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، اب آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں الیکٹڈ حکومت گرانے کی سازش آج ناکام ہوگئی ہے، صدر کو تجویز ملنے کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، اپوزیشن کو کہتا ہوں ارکان خریدنے کی بجائے غریبوں کا بھلا کریں۔

Comments

- Advertisement -