بھارتی طیارہ حادثے کے بعد خاتون نجومی شرمستھا کی پیشگوئی وائرل ہوگئی۔
ایئر انڈیا کے طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے جن میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے۔
لندن جانے والی اس پرواز میں 169 بھارتی اور 53 برطانوی شہری شامل سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی
تاہم طیارے کے حادثے کے بعد خاتون نجومی کا بیان زیر گردش ہے۔
پانچ جون کو خاتون نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ ’کوئی بڑا فضائی حادثہ ہونے والا ہے۔‘
شرمستھا نے 2024 میں بھی کہا تھا کہ 2025 میں طیارہ حادثے کی ہیڈ لائنز سب کو ہلا کر رکھ دیں گی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آپ نے ایک بار پھر درست پیشگوئی کی، آپ کی پیش گوئی ہمیشہ اتنی درست کیسے ہوسکتی ہے؟