معروف بھارتی نجوم سشیل کمار سنگھ نے بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے طلاق کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔
بھارت کے معروف نجوم نے حال ہی مین جے گنگن کی میزبانی میں دی آوارہ مسافر پوڈ کاسٹ پر شرکت کی جہاں انہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہر نجوم سشیل کمار نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔
سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا
سشیل کمار کا کہنا تھا کہ ’’سوناکشی سنہا کی طلاق پہلے بچے کے بعد ہوگئی، ان کے درمیان خوب جھگڑا بھی ہوگا، بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا‘‘۔
یاد رہے کہ بھارتی ماہر نجوم سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں، لیکن بالی ووڈ کے اس جوڑے کی طلاق کی افواہیں اب دم توڑ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔