منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سری لنکن صدر کی موت کی پیشگوئی کرنے والے ماہر نجوم گرفتاری کے بعد رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکا میں صدر کی موت کی پیشگوئی کرنے والے ماہر نجوم کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماہر نجوم وجیتا روہانہ کو سری لنکن صدرمیتھریپالا سری سینا کی حادثے یا بیماری کے باعث موت واقع ہونے کی پیشگوئی کرنے پر سی آئی ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ماہر نجوم کو چیف مجسٹریٹ کولمبو کی عدالت میں ایک لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی اور سفری پابندی کے بدلے رہائی ملی۔

astro

خیال رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈی سلوا نے اسوشل میڈیا کے ذریعے کئی پیغامات بھیجے، جن میں توقع ظاہر کی تھی کہ صدر سری سینا کو 26 جنوری 2017 کو ہلاک کر دیا جائے گا۔

وجیتامونی روہانہ ڈی سلوا نامی نجومی بحریہ کا سابق عسکری اہل کار ہے اور ماضی میں ڈھائی برس جیل میں گزار چکا ہے، ڈی سلوا پر الزام تھا کہ اس نے 1987 میں کولمبو میں پہرے داری کی ذمے داری انجام دینے کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں سیاسی شخصیات بڑے پیمانے پر نجومیوں کی پیش گوئیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں