بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سال 2018 ،نواز شریف ، عمران خان اور زرداری کیلئے کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہر علم نجوم نے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2018 میں نواز شریف اور خاندان کے ستارے گردش میں رہیں گے اور پاکستان کی سیاست میں سابق نااہل وزیر اعظم کا کوئی کیرئیر نہیں ہوگا جبکہ عمران خان کنگ میکر بن سکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں ماہر علم نجوم نے نواز شریف ، عمران خان اور آصف زرداری کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کی کہ سال 2018 سیاستدانوں کیلئے کیسا رہے گا ۔

ماہر علم نجوم کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف اور خاندان کے ستارے گردش میں رہیں گے حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر آ رہی نہ ہی پاکستان کی سیاست میں سابق نااہل وزیر اعظم کا کیرئیر ہو گا جبکہ سال 2018 میں عمران خان کنگ میکر بن سکتےہیں۔

عمران خان

عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے آسٹروپامسٹ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں 2015 میں پیش گوئی کی تھی کہ وہ مضبوط ترین اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے ، جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو منوایا ہے 2018 میں عمران خان کنگ میکر بن سکتےہیں لیکن کنگ بننے کے ستارے نظر نہیں آرہے۔

https://youtu.be/AKsq5WpAtdk

ماہرعلم الاعدادکنعان چوہدری نے پیش گوئی کی کہ عمران خان کاوقت بہت اچھاچل رہاہے، 2018 میں پی ٹی آئی ایک بہتر سیاسی طور پر سامنے آئے گی

ہمایوں محبوب نے بتایا کہ، عمران خان سیاست میں پاور پلیئر ہوں گے، عمران خان کے پیچھے پوری دنیا لگ جائیں ، لیکن ان کی شہرت میں کمی نہیں آئے گی۔

انھوں نے بھی سامعہ خان کی بات دہرائی اور کہا کہ عمران خان کنگ میکر بن سکتےہیں۔

نواز شریف

آسٹروپامسٹ سامعہ خان نے بتایا کہ جس دن نواز شریف نے حلف اٹھایا اسی دن سے ان کا ستارہ گردش میں ہے اورابھی ان کا ستارہ مستقل ایک سال تک گردش میں رہے گا اور ساتھ ان کے خاندان کا بھی ستارہ گردش میں رہے گا۔

ماہرعلم الاعدادکنعان چوہدری نے بتایا کہ پاناما کیس کے بارے میں پیش گوئی کی تھی کہ یہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا اور یہ مشکلات بڑھیں گی ، ڈیڑھ سے 2 سال تک مزید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

https://youtu.be/w88J_2zS5iw

کنعان چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز ، مریم نواز کا بھی برا وقت چل رہا ہے، انکی پوری فیملی کو قانونی ، صحت کے حوالے سے مشکلات رہے گی ۔

ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے نواز شریف کے بارے میں پیش گوئی کی کہ پاکستانی سیاست میں نواز شریف کا کیریئر نظر نہیں آ رہا ، نہیں لگتا حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

آصف زرداری

آسٹروپامسٹ سامعہ خان زرداری کے بارے میں کہا کہ زرداری کا ستارہ پہلے سے بہتر ہوا ہے ، کچھ وہ حاصل کر پائیں گے اور کچھ نہیں۔

آصف زرداری کے مستقبل کے حوالے سے کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ 20 جون تک آصف زرداری کا برا وقت چل رہا ہے ، جون کے بعد سےآصف زرداری کابہترین وقت شروع ہوگا،

کنعان چوہدری بلاول نے بتایا کہ بلاول کا اگست 2018 تک اچھا وقت چل رہا ہے ، اگست کے بعد بلاول کو چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ دسمبر 2017 سے پیپلز پارٹی کا کچھ بہتر وقت شروع ہوا ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ پی پی وفاق میں آجائیں گے.

https://youtu.be/JdSGRPyReAg

ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایسا کوئی خاص مستقبل نہیں لگتا اور زرداری صاحب وزیراعظم ہاؤس پہنچ جائیں ایسا بھی نہیں، انھوں نے کہا کہ 2018 میں بلاول سے زیادہ آصفہ زرداری ملکی سیاست میں زیادہ متحرک ہونگی اور مستقبل میں پی پی کو لیڈ کر سکتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں