ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے وقت اور تاریخ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہر فلکیات نے پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتادی اور کہا غروب آفتاب کے تقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات جاوید اقبال کی جانب سے ذی الحج کے چاند حوالے سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج ہوگی، چاند آج 5 بجکر 40 منٹ پرپیدا ہوگا۔

جاوید اقبال نے عید الاضحیٰ پیر 17جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کےتقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

ماہرفلکیات نے مزید کہا کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب

خیال رہے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 7جون کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی آفس میں ہوگا، اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات و دیگر نمائندگان شرکت کریں گے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں  چاند 7 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں