ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آب زم زم کے حصول کیلئے عمرہ زائرین کا ایئر پورٹ پر تصادم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرکے آنے والے زائرین آب زم زم حاصل کرنے کیلئے آپس میں لڑ پڑے، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، انتطامیہ نے صلح کروائی۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں عمرہ زائرین وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر ہی آپس میں دست وگریبان ہوگئے، آب زم زم پر ہونے والے جھگڑے میں استقبال کے لیے آنے والے بھی کود گئے۔

مذکورہ واقعہ منگل کی علی الصبح پیش آیا، کراچی ائیر پورٹ کے بین الاقوامی آمد کے باہر لاؤنج میں عمرہ زائرین اور ان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگ آب زم زم کے حصول کیلئے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرتے رہے، جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس موقع پر مشتعل عمرہ زائرین کی رشتہ دار خواتین کی ایئر پورٹ پر چیخ و پکار مچی رہی، مشتعل افراد پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے اے ایس ایف کو طلب کرلیا، سول ایوی ایشن انتظامیہ کی مداخلت کے بعد دونوں فریقین میں صلح صفائی کرادی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں