تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان میں انٹیلیجنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک 85 زخمی

کابل: افغان صوبے زابل میں واقع  نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی عمارت کے قریب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 85 سے زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے  زابل میں ہونے والا خودکش دھماکا نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قریب صبح 6 بجے دہشت گردی کی کارروائی ہوئی جس کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کرلی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں قریب واقع عمارتیں اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جانحق بیان کا کہنا ہے کہ’حادثے کےنتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے‘۔

تحریک طالبان افغانستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا ہدف افغان سیکیورٹی ایجنسی این ڈی ایس کا دفتر تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے شہر کابل میں واقع ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر صبح 6 بجے دہشت گردی کی کارروائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری مقا می طالبان نے قبول کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دو روز قبل بھی افغانستان میں امریکی سفارتخانے اور صوبے پروان میں ہونے والے بم دھماکوں میں 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ایک دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بھی بال بال بچ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -