ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

افغان صوبے قندوز میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے، 10 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

قندوز: افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان نے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجوؤں نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

افغان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان صوبے قندوز کے متعدد علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے امن مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں