ایران میں 2 ملٹری پولیس پوسٹوں پر حملہ میں 11 اہلکارجاں بحق ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث سولہ دہشت گردوں کوا ٓپریشن میں ہلاک کر دیا گیا جب کہ گیارہ سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔
ایرانی نائب وزیرِداخلہ برائے سیکیورٹی و پولیس امور نے کہا کہ چاہ بہار اور راسک پر جیش العدل کے حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ حملہ سیستان بلوچستان کے قصبوں چابہار اور راسک میں ہوا جو کہ افغانستان اور پاکستان سے متصل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق یہ جیش العدل کی طرف سے کیے گئے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔