تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صومالیہ کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 افراد ہلاک

موغا دیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسندوں کے ہوٹل پر حملےمیں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق موغا دیشو کے معروف ہوٹل کا محاصرہ ختم کرانے کے دوران یرغمال بنائے گئے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موغا دیشو کے سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ حملے کی ذمے داری القاعدہ سے منسلک الشباب کے عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔

الشباب کے عسکریت پسندوں نے ہوٹل میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا تھا جس پر سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام آپریشن کا آغاز کیا تھا، آج صبح ہوٹل سے زورد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں تھی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بیس گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد بارہ افراد ہلاک ہوئے جن میں ہوٹل مالک بھی شامل ہے۔

صومالی فوج ہوٹل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، ہوٹل میں اب بھی کئی شدت پسند موجود ہیں اور وقفے وقفے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

سرکاری طور پر اب تک کم از کم 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں کئی سرکردہ سیاست دان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں رواں برس مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد الشباب نے پہلی مسلح کارروائی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -