ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسپین کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی سے کئی افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن تاحال ملبے کو چھان رہے ہیں۔

اتوار کے روز جنوب مشرقی اسپین کے علاقے مرسیا میں ملحقہ نائٹ کلبوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد امدادی کارکن اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

مرسیا کے میئر جوز بالیستا نے کہا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب لگی اور یہ "انتہائی سنگین” تھی۔

- Advertisement -

At least 13 dead in Spanish nightclub fire - The Local

بالیستا نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ملبے سے "ابھی بھی لاشیں نکالی جانی ہیں”، جس کے بارے میں ان کے بقول عمارت کے گرنے کے پیش نظر یہ ایک پیچیدہ کام ہے۔

اسپین کی نیشنل پولیس کے ڈیاگو سیرل نے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والے تین ملحقہ کلبوں میں سے ایک فونڈا نائٹ کلب میں پائے گئے تھے جس کی چھت گرنے سمیت آگ سے زیادہ تر نقصان ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں