اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

امریکا کی دو ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 21 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی دو ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کینٹکی اور میزوری میں طوفانی بگولوں کی تباہی کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سیکڑوں گھر تباہ، آندھی سے درخت اکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئی، بے گھر خاندانوں نے رات گاڑیوں میں گزاری۔

رپورٹ کے مطابق مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق سینٹ لوئس کے علاقے میں 5 ہزار سے زائد گھر دوپہر کے طاقتور طوفان کے نظام سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی کیسز میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا، سینٹ لوئس چلڈرن اسپتال اور بارنس جیوش اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم از کم 35 مریضوں کو لایا گیا ہے۔

سینٹ لوئس چلڈرن اسپتال میں 15 زخمیوں کا علاج کیا گیا جبکہ بارنس جیوش اسپتال میں 20 سے 30 مریض لائے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں