اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

چلی : جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو، درجنوں افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چلی کے جنگلات میں لگنے والے خوفناک آگ نے دیکھتے دیکھتے ہرے بھرے جنگل کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہےاب تک 23 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی روئٹر کی رپورٹ کے مطابق چلی کے جنگلات میں لگنے والے آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے، 5 ہیکٹر پر مشتمل جنگل راکھ کو ڈھیر بن گیا جبکہ 23 افراد ہلاک اور 9 سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

چلی میں آگ بجھانے والے عملہ جنگل کے مختلف حصوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ریسکیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی کے باعث علاقے میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

چلی کی حکومت نے نوبل اور بایوبیو کے جنوب میں لااروکنیا کے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ فوج کو بھی ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

چلی کے وزیر داخلہ کیرولینا توہا کے مطابق آتشزدگی کے سلسلے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور کم از کم 979 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں 16 کی حالت تشویشناک ہے۔

کیرولینا توہا نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ توہا نے کہا کہ کم از کم 10 افراد کے لاپتہ ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں