پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

مراکش میں منی بس کو خوفناک حادثے، 24 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

رباط : مراکش میں منی بس کے خوفناک حادثے میں چوبیس افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراکش میں منی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مراکش کے وسطی صوبے ازیلال میں لوگوں کوہفتہ وار بازار لے جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔

- Advertisement -

حکام نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات، قطر سمیت فرانس نے خوفناک حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے مراکش میں رواں سال مارچ میں بھی منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی ، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک افراد میں زیادہ تر کسان تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں