تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیا میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری، 34 ہلاک

نیروبی: افریقی ملک کینیا میں مسافر بس پل سے دریا میں گرنے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ تھراکا نیتی کاؤنٹی میں پیش آیا ہے، جہاں میرو شہر سے ممباسا جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پُل سے الٹ کر 40 میٹر نیچے دریا میں جا گری۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 34 افراد میں 14 خواتین، 18 مرد اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

کینیا کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں کینیا میں ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -