تازہ ترین

زہریلی شراب پینے سے 39 بھارتی شہری ہلاک

بھارت کی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں گزشتہ روز شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے نے بتایا کہ 3 افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر اموات کل اور آج ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

انٹرنیشنل اسپرٹس اینڈ وائن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق بھارت ہر سال تقریباً پانچ بلین لیٹر شراب پی جاتی ہے، جس میں سے تقریباً 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے۔

اس سے قبل جولائی میں مغربی ریاست گجرات میں شراب پینے سے 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور گزشتہ سال بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں شمالی ریاست پنجاب میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

Comments

- Advertisement -