تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، کئی زخمی

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اتوار کی صبح دارالحکومت قاہرہ کے گنجان آباد علاقے امبابہ کے ابوسفین نامی گرجا گھر میں پیش آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اب تک 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو امبابہ جنرل ہسپتال اور العجوزہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرجاگھر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں چرچ کے پادری کی موت ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ آگ لگنے کا واقعہ چرچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -