بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

مہاجرین کی کشتیاں ڈوب گئیں، 45 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک جبوتی کے ساحل پر کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے بتایا کہ جبوتی کے ساحل پر افریقا سے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کو لے جانے والے دو کشتیوں کے ڈوبنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے کہا کہ یہ کشتیاں 310 افراد کو لے کر یمن سے روانہ ہوئیں اور ان میں سے 100 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

- Advertisement -

تنظیم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آئی او ایم ریاستی ہنگامی خدمات کو تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 32 زندہ بچ گئے ہیں۔

جبوتی کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ پیر کی صبح سے ہی ایک مشترکہ ریسکیو کوششیں جاری ہیں اب 115 زندہ بچ جانے والوں کو بچا لیا گیا ہے اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ کشتیاں جبوتی کے شمال مغربی علاقے خور انگار کے قریب ساحل سے محض 150 میٹر (492 فٹ) کے فاصلے پر ڈوب گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں