جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ویتنام کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 56 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ویتنام کے شہر ہنوئی میں اپارٹمنٹ بلاک میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہو گئے۔

ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً نصف شب لگی اور چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔

ہنوئی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ آتشزدگی سے 56 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری قومی ٹیلی ویژن چینل وی ٹی وی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ٹیلی ویژن کی تصاویر میں رات کے وقت جائے وقوعہ پر ہوزز اور سیڑھیوں سے لیس فائر فائٹرز کو دکھایا گیا ہے جبکہ دن کے وقت عمارت سے گہرے بادل اٹھتے دکھائے دیے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کہا کہ عمارت کی چھوٹی بالکونیاں لوہے سے گھری ہوئی تھیں، اپارٹمنٹ بلاک میں صرف ایک ہی راستہ تھا اور باہر کوئی ہنگامی سیڑھی نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں