تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

امریکا میں سیلاب سے تباہی، 11 سالہ بچہ بہہ گیا، ہلاکتیں

واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 11 سالہ بچہ پانی میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کیرولینا مین شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، مختلف متاثرہ علاقوں سے 7 اموات ریکارڈ کی گئیں، ریسکیو آپریشن کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو عملے نے نارتھ کیرولینا کے شہر چارلوٹ سے متعدد افراد کو تحفظ فراہم کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا، چارلوٹ سے تقریباً 3 افراد کی لاشیں ملیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، علاقوں میں 10 انچز تک بارش ریکارڈ کی گئی، شدید بارشوں اور سیلاب سے سب زیادہ الیکس زینڈر کوائنٹی متاثر ہوا وہاں سے بھی تقریباً 3 لاشیں ملی ہیں۔

الیکس زینڈر کوائنٹی میں پل کے پاس بہتی کار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ تباہ شدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ جبکہ لاپتہ بچے کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں 18 انچز تک بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -