اسلام آباد : ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے 7 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ کئے گئے ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 709سے زائد مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک میں ایس او پیز پرعملدرآمد جاری ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیا جارہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں ایس او پیز کی 7472 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 709سےزائد مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1516 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے۔
24 گھنٹےمیں اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے 13 واقعات سامنے آئے، خلاف ورزی پر 6 مارکیٹیں اوردکانیں سیل کردی گئی جبکہ پنجاب میں ایس او پیز کی 2368 خلاف ورزیوں پر 363 مارکیٹ و دکانیں، ایک صنعتی یونٹ کو جرمانہ اور 973 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔
اسی طرح 24 گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 532 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں ، جس پر 57 مارکیٹ ودکانیں، سیل اور 263 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 193 خلاف ورزیوں پر 60 مارکیٹ و دکانیں سیل کردی گئی اور 32 ٹرانسپورٹرزکوجرمانے کئے۔
ھی
اسی دوران بلوچستان میں ایس او پیز کی 892 اور خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 4019 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں 81 مارکیٹ و دکانیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 212 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئی اور 102 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی کئے۔