جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

افغانستان کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی علاقے پر فائرنگ،3شہری شہید، 7 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری شہید جب کہ 7 زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں دو فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی علاقے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑمیں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری شہید ہو گئے جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔

سرحد پار فائرنگ سے 2 فوجی جوان بھی زخمی ہوئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جس میں پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں راکٹ حملہ کیا گیا تھا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

گذشتہ برس بھی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں