تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈیاں‌ توڑ دیں

دبئی میں مقیم غیرملکی جوڑے کو عدالت نے چھ ماہ قید کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے جنہیں پولیس نے آپس میں جھگڑتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عدالت ایک جوڑے کو سزا سنائی ہے جو ایک دوسرے پر تشدد کرتا پایا گیا تھا۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میاں بیوی آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ شوہر نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

دوسری شادی کی خواہش پر میاں بیوی میں نوک جھونک شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مار پٹائی میں تبدیل ہوگئی اور شوہر نے بیوی کے منہ پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔

24 سالہ شوہر کے تشدد سے اہلیہ کے کان کا پردہ متاثر ہوا جب کہ ناک، کان، گردن اور سینے پر بھی متعدد چوٹیں آئیں، لڑائی کے معاملے میں 25 سالہ بیوی نے شوہر اس قدر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی انگلیاں ہی توڑ ڈالیں۔

عدالت نے دونوں کے بیانات سننے کے بعد ایشیائی جوڑے کو چھ قید کی سزا سنائی اور قید مکمل ہونے پر دونوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -