ملک کے بڑے ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے نئے اقدامات کے تحت ای گیٹس لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ای گیٹس کی تنصیب کے حوالے سے منصوبے کا جائزہ لیا۔
پی اےاے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس لگائے جائیں گے، کمپنی منیجنگ پارٹنر اور ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اسلام آباداور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹس سے متعلق سروے پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ کراچی ایئرپورٹ پرای گیٹس سے متعلق سروےکل شروع ہو گا۔