بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی فسطائی سوچ کے حامل اور انتشار پھیلانا ان کی جماعت کا ایجنڈا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فسطائی سوچ کے حامل ہیں اور انتشار پھیلانا ان کی جماعت کا ایجنڈا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے نیوز  کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انارکی اور انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، علی امین گنڈا پور کے نازیبا الفاظ پر پی ٹی آئی قیادت کو معذرت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پرپیغام جاری کیا گیا جس میں فوج کے ادارے کو ٹارگٹ کیا گیا، ایف آئی اے ان کے جاری ہونے والے پیغامات کی تحقیقات کرے گا۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ اختلاف رائے پی ٹی آئی والوں کے نزدیک جرم ہے، میڈیا ٹرولنگ اورمخالفین کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ان کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں ان کے صحافیوں پرتشدد کے بے شمار واقعات ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پرسب سے پہلے صحافیوں کو ہدف بنایا تھا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ کے باہرسے گرفتارکیا گیا، ویڈیوز ریکارڈ پرموجود ہیں، جو چیز کیمرے کی آنکھ نےدکھائی ہے وہ بالکل عیاں ہے جبکہ یہ ہمارے رہنماؤں کوجھوٹے کیسز میں جیلوں میں ڈال کر شادیانے بجاتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں