منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ کرم میں لاشیں پڑی تھیں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے تھے، کسی کو ہاؤس ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤس ایسے نہیں چلے گا، عمر ایوب کو اداروں کی کردار کشی پر شرم آنی چاہیے، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت آپس میں دست و گریباں ہے، عمر ایوب نے حکومت کو تاحال کسی لاپتا فرد کی تفصیلات فراہم ہیں کیں، وہ بتائیں کرم میں حالات کیوں خراب ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے لوگ سوشل میڈیا پروپیگنڈا کرتے ہیں، منافقت کی سیاست نہیں چلے گی۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مذاکرات کےخلاف ہیں یہ خود مذاکرات کےخلاف ہیں یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں یہ جن کےپاس اختیارات سمجھتے ہیں پھر ان سے ہی بات کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تو کہتے تھے کہ ہم سےبات نہیں کریں گے اب کیوں بات کر رہے ہیں یہ لوگ بتائیں نا کہ یہ مذاکرات کیلئے کیوں تیار ہو گئے ہیں ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دے رہے ایوان کو چلانا ان کی بھی ذمہ داری ہے یہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں تو ہمیں مذاکرات بھی روک دینے چاہیے اگریہ ہمیں مذاکرات کےلیے بےاختیار سمجھتے ہیں تو ان سے مذاکرات ہر گز نہیں کرنے چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں