منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’گجرات کے قصاب نے آج ایک ہارے ہوئے وزیراعظم کے طور پر تقریر کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گجرات کے قصاب نے آج ایک ہارے ہوئے وزیراعظم کے طور پر تقریر کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی افسران میڈیا پر آئے تو ان کی شکلیں اتر ہوئی تھیں، انہوں نے پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا، یہاں جشن منایا جارہا ہے اور بھارت میں لڑائیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر طرح سے عالمی سطح پر اپنی طاقت دکھا دی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی تعریفیں ہورہی ہیں جبکہ بھارت میں صف ماتم ہے، مودی پر بھارتی سیاسی تنقید کررہے ہیں جواب مانگا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کررہا ہے جس کا ثبوت آج کی تقریر ہے۔

یہ پڑھیں: آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

عطا تارڑ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا واضح ذکر تھا، مودی کیسے کہہ رہا ہے کہ مذاکرات میں کشمیر کا ذکر نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کسی صورت معطل نہیں کیا جاسکتا، یہ عالمی معاہدہ ہے بھارت اسے چھیڑ نہیں سکتا، پانی ہماری لائف لائن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلگام کی آڑ میں مودی کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا لیکن کچھ نہیں کرسکے، پاکستان کے درمیان میں پانی معمول کے مطابق ہے، بھارت کے پاس سندھ کا پانی روکنے کی گنجائش ہی نہیں ہے، بھارت سندھ کا پانی روکے گا تو خود اس میں ڈوب جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں