جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی، بیان قیدی کی گھبراہٹ کا اعتراف ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی یہ بیان قیدی کی گھبراہٹ کا اعتراف ہے۔

  اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’ڈیل‘ کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا ڈیل نہیں کروں گا وہ ڈیل کرلو، ڈیل کرلو کی صدائیں دے رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قیدی ڈیل کے لیے وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بقضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’قانون‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر دفاع خواجہ آصف صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس دوران ان سے پی ٹی آئی اور اسیٹبلشمنٹ میں مبینہ مذاکرات سے متعلق سوال کیا گیا۔

انہوں نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور روز اول سے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ جلوسوں سے غائب ہوکر برآمد ہوتے ہیں، وہ عمران خان کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا لہجہ کیسا ہوسکتا ہے، جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے وفاق پر حملہ آور ہونے کی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہوسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی صیہونی لابی کا بندہ ہے لیکن ان کی رہائی کی تاحال کوئی امکان نہیں، انہیں ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں