اشتہار

‘مریم نواز بیمار والد کے پاس جانا چاہتی ہیں’ خواہش زباں پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی خواہش زباں پر آگئی ، لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مریم نواز والد کی تیمارداری کے لئے باہر جاناچاہتی ہیں، مریم نواز کے جانے سے متعلق ابھی قانونی مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عطا تارڑ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازوالدکی تیمارداری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں، وہ والدہ کھو چکی ہیں والد کیساتھ رہنا چاہتی ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا مریم نواز کے جانے سے متعلق ابھی قانونی مشاورت جاری ہے، قانونی راستہ موجود ہے نیب نے ابھی تک ریفرنس فائل نہیں کیا، جب نیب ریفرنس فائل کرے گا اس کے مطابق آگے چلیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے، مریم نواز کو ضمانت کے بعد پھر جیل جانا ہو گا، باہرجانے کے لئے کوئی راستہ نہیں بنا سکتیں، نواز شریف ہشاش بشاش بھاگے ہیں، نون لیگ قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتی۔

مزید پڑھیں : چوہدری شوگر ملز کیس ،مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

یاد رہے گذشتہ روز چوہدری شوگرملزکیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کوآئندہ عدالتی حکم تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا تھا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مریم نواز کی حاضری سےاستثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا قانون کے مطابق ضمانت کے بعد بھی ملزم کو پیش ہونا پڑتا ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں اور ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں