جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آئی جی سندھ کو پولیس مقابلوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کورٹس کےمنتظم جج نے پولیس مقابلوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو 15 روز میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے پولیس مقابلوں کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 15 دن کے اندر مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کا اختیار نہیں دے سکتے اب تک ایسے مقابلوں سے متعلق کسی کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت ایسے حقائق پہنچے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلے سےگرفتار ملزمان کوگولیاں ماری گئی ہیں جب کہ کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی لگی ہوئی تھیں۔

دوسری جانب جیل حکام کی جانب سے آئی جی سندھ کو رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 45 روز میں 85 زخمی ملزمان جیل اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جنہیں پولیس مقابلوں کے بعد گرفتار کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

جب کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو سندھ میں ہونے والے 65 پولیس مقابلوں کے مقدمات کی فہرست بھی ارسال کی گئی ہے جس میں مقدمات کے علاوہ ملزمان کا مکمل ڈیٹا اور پولیس افسران کی تفصیلات بھی منسلک کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں